Koi Saleeqa Hai Arzoo Ka

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے



کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حال کیوں بتائیں تمہی سے مانگیں تمہی تو دو گے تمہارے در سے ہی لو لگی ہے



تجلیوں کے کفیل تم ہو مرادِ قلب خلیل تم ہو خدا کی روشن دلیل تم ہو یہ سب تمہاری ہی روشنی ہے



تمہی ہو روحِ روانِ ہستی، سکوں نظر کا، دلوں کی مستی ہے دو جہاں کی بہار تم سے تمہی سے پھولوں میں تازگی ہے



شعور و فکر و نظر کے دعوے حد تعین سے بڑھ نہ پائے نہ چھو سکے ان بلندیوں کو جہاں مقام محمدی ہے




Get it on Google Play



نظر نظر رحمت سراپا ادا ادا غیرت مسیحا ضمیر مردہ بھی جی اٹھے ہیں جدھر تمہاری نظر اٹھی ہے



عمل میں میرے اساس کیا ہے بجز ندامت کے پاس کیا ہے رہے سلامت تمہاری نسبت مرا تو اک آسرا یہی ہے



عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت کہاں تھی یہ پر خطا کی قسمت میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضور کی بندہ پروری ہے



انہی کے در سے خدا ملا ہے انہیں سے اس کا پتہ چلا ہے وہ آئینہ جو خدا نما ہے جمال حسن حضور ہی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah