We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Koe Nabi Se Aa Na Sake Hum

کوۓ نبی سے آنہ سکے ہم راحت ہی کچھ ایسی تھی یاد رہی نہ جنت ہم کو جنت ہی کچھ ایسی تھی


تکتے رہے یوسف جیسے بھی حشر میں ان کے چہرےکو جب پوچھا توکہنے لگے وہ صورت ہی کچھ ایسی تھی


بولو اے جبریل کہ ان کی کیونکر تلیاں چومیں تھی تو کہنے لگے جبریل کہ ان کی عظمت ہی کچھ ایسی تھی



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


دنیا میں سرکار کی نعتیں پڑھتے رہےہراک لمحہ قبر میں بھی تھی نعت لبوں پہ عادت ہی کچھ ایسی تھی


پاس بلایا پاس بٹھایا عرش پہ اُن کو خالق نے یہ توآخر ہونا ہی تھا چاہت ہی کچھ ایسی تھی


قبر میں حاکم جب پہنچے توہنس کر نکیروں نے دیکھا کیوں نہ فرشتے پیار سےملتے نسبت ہی کچھ ایسی تھی

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah