Khusravi Achi Lagi Na Sarwari Achi Lagi

خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی




Get it on Google Play



دور تھے تو زندگی بے رنگ تھی، بےکیف تھی ان کے کوچے میں گۓ تو زندگی اچھی لگی



میں نہ جاؤں گا کہیں بھی، در نبی ﷺ کو چھوڑ کر مجھ کو کوۓ مصطفیی کی چاکری اچھی لگی



والہانہ ہوگۓ جو تیرے قدموں پر نثار حق تعالیٰ کو ادا ان کی بڑی اچھی لگی



ناز کر تو اے حلیمہ سرور کونینؐ پر گر لگی اچھی تو تیری جھونپڑی اچھی لگی



رکھ دیے سرکارﷺ کےقدموں پہ سلطانوں نے سر سرورِ کون و مکاں کی سادگی اچھی لگی



مہر وماہ کی روشنی، مانا کہ اچھی ہے مگر سبز گنبد کی مجھے توروشنی اچھی لگی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah