We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Khula Hai Sabhi Ke Liye Baab Rehmat

کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت وہاں کوئی رتبے میں ادنیی نہ عالی


مرادوں سے دامن نہیں کوئی خالی قطاریں لگاۓ کھڑے ہیں سوالی


میں پہلے پہل جب مدینے گیا تھا تو تھی دل کی حالت تڑپ جانے والی


وہ دربار سچ مچ میرے سامنے تھا ابھی تک تصور تھا جس کا خیالی


جو اک ہاتھ سے دل کو تھامے ہوۓ تھا تو تھی دوسرے ہاتھ روضہ کی جالی


دعا کے لۓ ہاتھ اٹھتے تو کیسے نہ یہ ہاتھ خالی نہ وہ ہاتھ خالی


دھنی اپنی قسمت کا ہے تو وہی ہے دیار نبی ﷺ جس نےآنکھوں سے دیکھا


مقدر ہے سچا مقدر اسی کا نگاہِ کرم جس پہ آقا ﷺ نے ڈالی



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


میں توصیف سرکار ﷺ کر تو رہا ہوں مگر اپنی اوقات سے باخبر ہوں


میں بس ایک ادنیٰ ثناء خواں ہوں ان کا کہاں میں کہاں نعتِ اقبالِ عالی


Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah