Khuda Ne Jab Sajayi Bazam

خدا نے جب سجائی بزم کن صدقہ محمدؐ کا تو پہلے نام لوحِ عرش پر لکھا محمدؐ کا



زمین و آسماں کیونکر نہ ہوں ان کے تصرف میں ظہور اس عالمِ امکاں میں ہے سارا محمدؐ کا



میںکرتا ہوں تصور میں طوافِ گنبدِ خضرا نگاہِ عشق پر احرام ہے جلوہ محمدؐ کا




Get it on Google Play



اُجالے چھا گۓ کفر و جہالت کے اندھیروں پر شبستانِ جہاں میں نور جب چمکا محمدؐ کا



نظر کس طرح آتا دھوپ کے میلے میں لوگوں کو سحاب حق کے ساۓ میں رہا سایہ محمدؐ کا



رسولوں کو بھی اُنؐ کا امتی ہونے کی حسرت تھی یہ شانِ مصطفائیؐ ہے، یہ ہے رتبہ محمدؐ کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah