خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفیٰ جانے مقام مصطفیٰ کیا ہے محمد کا خدا جانے
صدا کرنا ہی میرے بس میں تھامیں نےصدا کردی وہ کیا دیں گے میں کیا لوں گا سخی جانے گدا جانے
ڈراتا مجھ کو توکیوں ہے عزاب قبرسےواعظ وہاں سرکار آئیں گے خطا جانے عطا جانے
مریض مصطفیٰ ہوں میں طبیبو مجھ کو نہ چھیڑو مدینے مجھ کو پہنچا دو تو پھر دارلشفا جانے
مری مٹی مدینے پاک کی رہ میں بچھا دینا کہاں لے جاۓگی اس کو مدینے کی ہوا جانے
کہا جبریل نے سدرہ تلک میرے رسائی ہے ہیں کتنی منزلیں آگے نبی جانے خدا جانے
ہمیں تو سر خرو ہونا ہے آقا جی کی چوکھٹ پر زمانے کا ہے کیا ناصر برا جانے بھلا جانے