Khuda Ke Baad Sahib

خدا کے بعد صاحب زمانوں سب جہانوں کا قبالہ نام ہے جس کے مکانوں لامکانوں کا



دھڑکتا ہے دل بیدار و بینا جس کے سینے میں جو خازن ہے زمینوں آسمانوں کے خزانوں کا



زباں ہر دل کی سمجھے وہ زباں دانِ ہمہ عالم لبِ اظہار سارے بے نواؤں، بے زبانوں کا



دریں چہ شک کہ پیشِ آہنگ ہے وہ رہتی دنیا تک شعور و شوق و سرمستی کے سارے کاروانوں کا



بنایا جس نے آسمانوں کو افراد ایک ہی گھر کے مٹایا جس نے سب بے جا تفاخر خاندانوں کا



کرے خونِ جگر سے آبیادی کشتِ ویراں کی مزاج اس کو معیشت نے دیا ہے باغبانوں کا




Get it on Google Play



دیا توحید کا پیغام اس نے بت پرستوں کو کیا تبدیل رخ اس نے دلوں کے بادبانوں کا



کھینچیں بے ساختہ اس کی طرف درماندہ راندہ ہے ذات اس کی حسار عافیت بے خانمانوں کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah