Khuda Karta Hai Nazil Rehmatein

خدا کرتا ہے نازل رحمتیں اُن مدح خوانوں پر رہا کرتے ہیں اوصاف نبیؐ جن کی زبانوں پر



کرم ہے خسرو بے مثل کا دونوں جہانوں پر کہ قامت ہے زمیں پر اور سایہ آسمانوں پر



کلام اللہ سُن کر ہو گۓ اہلِ عرب گونگے لگا دی مہر امی نے فصیحوں کی زبانوں پر



تمہاری نعت کے بدلے ہزاروں نعمتیں پائیں ہزاروں شکر واجب ہیں تمہارے نعت خوانوں پر




Get it on Google Play



بتا اے دامنِ کوہِ احد کیا تجھ میں اب بھی ہیں وہ بچے جو خوشی سے کھیلتے تھے اپنی جانوں پر



اٹھا کر ساغرِ مے اپنی ہاتوں سے پلاتا ہے مرے ساقی کی وہ رحمت ہے جامیؔ ناتوانوں پر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah