Khuda Hi Jaane Kis Andaz

خدا ہی جانے کس انداز کس ادا سے ملے حضور عالمِ بالا میں جب خدا سے ملے




Get it on Google Play



کبھی جو حضرتِ جبرائیل مصطفی سے ملے بڑے نیاز و ادب سے بڑی حیا سے ملے



مجھے تو انکے مقدر پہ رشک آتا ہے وہ لوگ کیا تھے جو محبوبِ کبریا سے ملے



صبا جی لائی مدینے سے انکی بوئے بدن تو ہم لپٹ کے بہت دامنِ صبا سے ملے



جمال حق کا ہے آئینہ ذاتِ پاکِ نبی جو انکے دیکھ لے وہ آدمی خدا سے ملے



کرم رہی ہے جو انکے کرم کا مظہر ہو عطا وہی ہے جو اس قاسِمِ عطا سے ملے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah