Khak Mujh Main Kamal Rakha Hai

خاک مجھ میں کمال رکھا ہے مصطفیٰ نے سنبھال رکھا ہے



میرےعیبوں پہ ڈال کر پردہ مجھ کو اچھوں میں ڈال رکھا ہے



جو فقیرانِ شاہ بطحا ہیں ان کی گدڑی میں لعل رکھا ہے




Get it on Google Play



مصطفیٰ کی شبیہ حسن و حسین نام پردے میں آل رکھا ہے



یہ کرم ہے حضور کا رب نے ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے



ان کی رحمت نہیں فقط ہم پر غیر کا بھی خیال رکھا ہے



تیرا اعجاز کب کا مر جاتا تیرے ٹکڑوں نے پال رکھا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah