Ke Dunya Main Khair ul Anam Aa Raha Hai

سماں کس قدر خوبصورت ہےلوگو کہ دنیا میں خیرالانام آرہا ہے ابھی ظلمتوں کا جنازہ اٹھے گا دوعالم کاماہِ تمام آرہا ہے




Get it on Google Play



شرافت کا منبع صداقت کا پیکر عطا کردیاجسکو خالق نے کوثر کہا جس کے دشمن کوقرآں نےابتر وہی انبیاء کا امام آرہا ہے



کبھی چاند آقا کے قدموں میں آۓ کبھی ڈوبے سورج کو الٹا پھراۓ کبھی لامکاں پروہ محبوب جاۓ کبھی گھر خدا کا سلام آرہا ہے



جدا یارسےیاررہتانہیں ہےکوئی بات مرضی سے کہتا نہیں ہے محمد کے ہونٹوں کے لینے کوبوسے خدا کا پیارا کلام آرہا ہے



نبی کے پیاروں کی تو شان دیکھو جو شاہی میں بھی کرگۓ ہیں فقیری کہ فاروق اعظم تو پیدل ہیں یاروسواری کےاوپر غلام آرہا ہے



کرم مجھ پہ ہے تیرا مختارمیرےتیرےدم سے چمکے ہیں اشعار میرے تیرا نام نامی ہے ناصرؔ کا ناصر تیرا نام ہی میرے کام آرہا ہے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah