We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kash Sarkar e Do Alam Ka Zamana Milta

ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے وہ لمحہ ملتا کاش سرکارِ دوعالم کا زمانہ ملتا



آپ کو دیکھتا مکہ سے میں ہجرت کرتے آپ کا نقشِ قدم آپ کا رستہ ملتا



آپ کو دیکھتا طائف میں دعائیں دیتے یوں مرے صبرو تحمل کو سلیقہ ملتا



آپ کے سامنے رکھ دیتا میں سب کچھ لا کر نصرتِ دیں کے لۓ جب بھی اشارہ ملتا



اپنا گھربار لٹا دیتا تو اُس کے بدلے حبِّ سرکارِ مدینہ کا خزانہ ملتا



آپ کی طرح بٹھانا میں اسے کندھوں پر راہ میں آپ کا جب بھی کوئی نواسہ ملتا



آپ کے پیچھے کھڑے ہوکے نمازیں پڑھتا آپ کے قدموں کے پیچھے مجھے سجدہ ملتا



بھول جاتا میں کسی طاق میں آنکھیں رکھ کر آپ کو دیکھتے رہنے کا بہانہ ملتا



زندگی آپ کے قدموں میں بسر ہو جاتی جاں فدا کرنے کی خاطر مجھے غزوہ ملتا




Get it on Google Play



حشر تک میری غلامی یونہی قائم رہتی میری ہر نسل کو فخری یہی ورثہ ملتا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah