کرو غم سے آزاد یا مصطفیٰؐ تمہیں سے ہے فریاد یا مصطفیٰؐ
نہ پامال مجھ کو زمانہ کرے نہ مٹی ہو برباد یا مصطفیٰؐ
نہ چھوٹے کبھی مجھ سے راہ صواب نہ ہو ظلم و بیداد یا مصطفیٰؐ
عطا مجھ کو اللہ ہمت کرے بجا لاؤں ارشاد یا مصطفیٰؐ
رہوں حشر میں آپؐ کی ذات سے طلبگار امداد یا مصطفیٰؐ
عنایت کی ہو جاۓ اس پر نظر رہے داغ دل شاد یا مصطفٰیؐ