Kardo Karam Itna Aaqa

کر دو اتنا کرم آقا کر دو اتنا کرم دید کے مارے جتنے بھی ہیں درپہ آئیں تمام



کر دو کرم سرکارِ مدینہ ہم روضے پہ آئیں گنبد کے ساۓ میں آکر ہم بھی خوشیاں منائیں بادِ صبا تو لے کر جانا یہ سب کا پیغام



کرلیں ہم دیدار مدینہ آقا ہے یہ حسرت جنت جس پہ شیدا ہےہم دیکھ لیں ایسی جنت شہر مدینہ کا رہتا ہےسب کے لب پر نام




Get it on Google Play



روضے کے نورانی جلوے ہم آنکھوں میں بسائیں آکے تمہارے در پہ آقا ہم بھی بھاگ جگائیں آقا ہمیں قدموں میں بلا لو کہتے ہیں یہ غلام



رحمت کی رم جھم ہے جہاں پرایسی فضائیں مانگو اپنا بھی طیبہ میں گھر ہو سارے دعائیں مانگو آقا کے دربار میں حاضر ہوں ہم صبح و شام



در پہ کمال آقا کے ہم بھی اپنی پلکیں بچھائیں پھول درودِ پاک کے جاکے اُن کے در پہ لٹائیں کہنا یہ آقا سے ہم بھی در پر کر لیں سلام



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah