Karam Ki Nazar Sarkar E Madina

کرم کی نظر تاجدارِ مدینہ کرم چاہتےہیں کرم کے بھکاری سلامت رہےآپ کا آستانہ رہےآپ کا فیض جاری و ساری



ہے ربط دوامی جسےتیرےغم سے ہےوہ آشنا منتہاۓ کرم سے وہ سینےمیں رکھتاہےجلوےحرم کے ترےعشق نےجس کی حالت سنواری



نظر مجھ کو بخشی توذوقِ نظر دو زیارت سےاپنی سرفراز کردو مرےدل کی جھولی کوجلووں سے بھردوکبھی توادھر سےبھی گزرےسواری




Get it on Google Play



جہاں ساتھ دیتانہیں اپنا سایہ وہاں بےقرارکرم ان کا پایا لیا بڑھ کےآغوش میں رحمتوں نےبڑےرنگ پرہے مری شرمساری



یہ طوفان ہم کو ڈرائیں گےکیسے بھنورجال اپنا بچھائیں گے کیسے چلے ہیں ہم ان کے کرم کے سہارےنہیں ڈوب سکتی یہ کشتی ہماری



وہ سجدے اساسِ عمل مانتا ہوں وہ ساعت متاع عمل جانتا ہوں مرے واسطےحاصل زندگی ہے درِ مصطفیٰ پرجو ساعت گزاری



کسی نے بھی سمجھا نہیں غیرہم کو جہاں بھی گۓ سب نے آنکھیں بچھائیں محبت کا سرچشمہ جاوداں ہےخدا کی قسم صرف نسبت تمہاری

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah