Kamli Wale Ka Maskan Madine Main Hai

کملی والے کا مسکن مدینے میں ہے کمی والے کا روضہ مدینے میں ہے ہے خدا بھی وہیں مصطفیٰ بھی وہیں عکسِ عرش معلیٰ مدینے میں ہے



اس طرف اپنے اشکوں کی ہیں ڈالیاں اس طرف سبز گنبد کی ہیں جالیاں اک طرف ہیں گدا اک طرف مصطفیٰ جانے کیا کیا نظارا مدینے میں ہے



آؤ شہرِ نبی سیاحت کریں شہرِ محبوبِ رب کی زیارت کریں پیار کاہرقرینہ مدینےمیں ہےہرعطا کا حوالہ مدینے میں ہے



ہو سکونت جہاں شاہِ لولاک کی جس کے جھونکوں میں خوشبو نبی پاک کی جس کے ذروں میں عظمت ہےافلاک کہ وہ نبی کا محلہ مدینے میں ہے



جس نے طیبہ میں اک طاردی حاضری اُس کی خود بخشوائیں گے میرے نبی آؤ سیراب کرلیں دل وجان کو آبِ کوثر کا دریا مدینے میں ہے



اک وہ بستی ہے محفوظ دجال سے نسبتیں ہیں جسے ہاشمی لال سے با خبر ہے غلاموں کے جو حال سےوہ خداکا یگانہ مدینے میں ہے




Get it on Google Play



میں مدینے کی عظمت لکھوں کیا بھلا مجھ کو ںاصرؔ پتہ ہےبس اک بات کا مصطفیٰ کا گھرانہ مدینےمیں ہےمصطفیٰ کاقبیلہ مدینےمیں ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah