Kabhi Uss Shakhs Ke Eboun

کبھی اس شخص کے عیبوں کا چرچا ہونہیں سکتا بھرم جس کا نبی رکھیں وہ رسوا ہو نہیں سکتا




Get it on Google Play



کرم جن کاہے شیوہ اور عادت درگزرجن کی مجھے محروم رکھیں گےوہ ایسا ہونہیں سکتا



حسین و مہ جبین و نازنیں تویوں بہت سے ہیں مگر کوئی میری سرکار جیسا ہو نہیں سکتا



مدینے میں پہنچ کر کوئی سائل نامراد آۓ میری سرکار کو ہرگز گوارا ہو نہیں سکتا



غلام مصطفیٰ کی ٹھوکروں میں ہےشہنشاہی غلامی کےعوض شاہی کا سودا ہو نہیں سکتا



علیم ان کا کرم بڑھ کرجسےآغوش میں لےلے اٹھاۓ غیر کے احساں وہ منگتا ہو نہیں سکتا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah