Kabhi Sun Le Humari Yeh Duaein

کبھی سن لے ہماری یہ دعائیں یارسول اللہ ﷺ مدینے جا کے ہم واپس نہ آئیں یا رسول اللہ ﷺ



جو روح مسرور کر دیں اور سینے کو کریں روشن وہ رحمت کی ہے کردے نوری چھائیں یا رسول اللہﷺ



نزع کے وقت جس لمحہ یہ آنکھیں بند ہو جائیں نظارہ تیرے چہرےکا ہی پائیں یا رسول اللہ ﷺ



تمہارے ڈنکے بجتے ہیں تمہارے ڈنکے بجتے ہیں جہاں بھر میں جہاں بھی ہم ہیں جائیں یا رسول اللہ ﷺ



ہے جس رنگت میں رنگے ہیں بلال حبشی اور جامی وہی رنگت کبھی ہم پہ چڑھائیں یا رسول اللہ ﷺ



تمہارے سب غلاموں کی تمنا ہے! قبر اندر تیرا دیدار محشر تک پائیں یا رسول اللہ ﷺ




Get it on Google Play



نکیرین جب قبر اندر اے ثاقبؔ ہم سے پوچھیں گے تیری نعمتوں کے ہم نغمے سنائیں یا رسول اللہ ﷺ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah