Jo Shehar e Nabi Main Jaye Ga

جو شہرِ نبی میں جاۓ گا وہ واپس کیسے آۓ گا جب بچھڑےگا مرجاۓ گا اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں



دکھیوں کا غمخوار وہیں ہے عالم کا مختار وہیں ہے ہے اک بات قرینے میں اک درد رہے گا سینے میں ہے جس کی جان مدینے میں اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں



رومی حبشی مصری شامی ہوں چاہے موانا جامی کوئی خاکی ہے یا نوری ہے کب اس کو گوارہ دوری ہے ہر عاشق کی مجبوری ہے اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں




Get it on Google Play



سب کی آنکھیں برس رہی ہیں سب کی نظریں ترس رہی ہیں جو آپ کا سگ کہلاتا ہےجو آپ کے ٹکڑے کھاتا ہے جو دیکھ کے طیبہ آتا ہے اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں



جنت پر کیوں جی للچاۓ شہر مدینہ بھول نہ پاۓ جو شہر نبی کی راتیں ہیں وہ قدرت کی سوغاتیں ہیں جسے یادوہاں کی باتیں ہیں اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں



کون اس شہر کی بات سناۓ خود قرآن قصیدہ گاۓ رحمت کے وہاں پر ریلے ہیں حسنین جہاں پر کھیلے ہیں جس نے وہ دیکھے میلے ہیں اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں



اللہ کا محبوب مدینہ آقا کا مطلوب مدینہ اک بار جو حاضری ہوتاہے وہ داغ عصیاں دھوتا ہے پھر دور تڑپتا روتا ہے اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں



جب اس شہر کی بات چلے گا ہجر کی کالی رات کٹے گا جس دل میں مدینہ رہتا ہے جس آنکھ سے دریا بہتا ہے دل میرا ناصرؔ کہتا ہے اوہنوں شہر مدینہ بھلنا نئیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah