Jo Harf o Hunar Sare Zamano Ko Miley

جو حرف و ہنر سارے زمانوں کو ملے ہیں، سب تیرے صلے ہیں ادراک و تفکر کے جہاں پھول کھلے ہیں، سب تیرے صلے ہیں



قرآں کا چلن مرسلِ یکتا سے چلا ہے جو تجھ کو ملا ہے پھر ہم کو ابد تک کے پیامات ملے ہیں، سب تیرے صلے ہیں



تُو سیّد وجید ہے، تو مامون و امیں ہے، مصباح جبیں ہے جو سارے ہدف سارے شرف ہم کو ملے ہیں، سب تیرے صلے ہیں



تُو کامل و عادل ہے، تو فاتح ہے قوی ہے، نبیوں کا نبی ہے برحق کو جونا حق سے شکایت ہے گلے ہیں، سب تیرے صلے ہیں




Get it on Google Play



باطل کے مقابل ہمیں اول پہ ہے ایماں، آخر پہ ہے بعیت باطل کے مقابل نہ کبھی ہونٹ سلے ہیں، سب تیرے صلے ہیں



رزاق نے جو کچھ بھی دیا، اس پہ ہوں قانع، پیچھے ہوں میں تیرے کب فقر و قناعت میں مرے ہونٹ ہلے ہیں، سب تیرے صلے ہیں



ایجاب دعا تیرے وسیلے سے ہوئی ہے، تو حق ہے، ولی ہے اب مجھ کو مقدر سے نہ شکوہ نہ گلے ہیں، سب تیرے صلے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah