Jo Hai Unwan Hasti Ka

جو ہے عنوان ہستی کا، وہ تیرا نامِ نامی ہے خدا جس کا ثناخواں ہے، تیری ذاتِ گرامی ہے ﷺ



تجھے پہچاننا تیرے اصولوں پر عمل کرناﷺ یہی عرفانِ حق ہے اور یہی عالی مقامی ہے



حیاتِ جاوداں ہے آپﷺ کی الفت میں مر جانا حقیقی زندگانی آپﷺ کی سچی غلامی ہے




Get it on Google Play



خدا ہے نعت گو جس کا، میں اس کی نعت کیا لکھوں تخیل میرا ناقص ہے ، ہنر میں میرے خامی ہے



مجھی پر ہی نہیں موقوف، ان کے نعت خوانوں میں خدا ہے، مرتضیٰؑ ہے، غوثؒ ہے، رومیؒ ہے ،جامیؒ ہے



سند ہے ذکر قرآں میں، ولید ابنِ مغیرہ کا جو گستاخِ محمدﷺ ہے، وہ بدگو ہے حرامی ہے



سمجھیے سب کو اچھا، خود کو کم تر جانیے سب سے یہی نیکی کا رستہ ہے ، اسی میں نیک نامی ہے



مجھے کیوں پُرسشِ اعمال کا ہو خوف اے ساجدؔ حبیبِ کبریاﷺ روزِ قیامت، میرا حامی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah