جو درِشاہِ دیں سے ملتا ہے وہ سکوں کب کہیں سے ملتا ہے
کوئی بھی جستجو ہو کوئی لگن ذوقِ منزل وہیں سے ملتا ہے
آپ کی شانِ حُسن کیا کہنا حُسن، حُسن آفریں سے ملتا ہے
ہم گداۓ درِ محمد ﷺ ہیں ہم کو سب کچھ یہیں سے ملتاہے
اللہ اللہ وہ روضۃ پُر نور ہر اُجالا وہیں سے ملتا ہے
والضحیٰ ہو زباں پہ یا والشمس حُسنِ معنی انہیںسے ملتا ہے
کیا کہیں کس قدر سکوں محشر ذکرِ سلطانِ دیں سے ملتا ہے