جتنا دیا سرکار نے اتنی میری اوقات نہیں یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں ایسی بات نہیں
تو وہیں پہ جاجس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے ایک تری تقدیر بنانا ان کے لۓ کچھ بات نہیں
ذکر نبی ﷺ میں جودن گزرےوہ دن سب سےبہترہیں یاد نبی ﷺ میں رات جو گزرے اس سے بہتررات نہیں
جاگتی راتیں ان کی یادیں وردِ زباں ہو ّصلِ اعلیٰ اور آنکھوں میں اشک ندامت،اس سےبڑی سوغات نہیں
غور تو سرکار کی تجھ پر کیسی خاص عنایت ہے کوثر توہےان کا ثنا خواں یہ معمولی بات نہیں