Jis Waqt Na Dunya Ki Koi Baat Rahe Gi

جس وقت نہ دنیا کی کوئی بات رہے گی اک ہوگا خدا ایک تیری نعت رہے گی




Get it on Google Play



جس وقت گدا ہوں گے نہ کشکول رہیں گے اُس وقت بھی جاری تیری خیرات رہے گی



جس وقت کہیں محفلِ عشاق سجے گی موضوعِ سخن صرف تیری ذات رہے گی



جس گھر میں نہیں ہوں گے ترے حسن کے چرچے اُس گھر کے مقدر میں سدا رات رہے گی



جو شخص محمدﷺ کی ثناء خوانی کرے گا اُس شخص پہ انوار کی برسات رہے گی



ہر ایک اندھیرے کے مقدر میں ہے جانا جب آئیں گے سرکار کہاں رات رہے گی



اس بات پہ ہے ناز سدا ناز کریں گے ہےلاج تیرےہاتھ ترے ہاتھ رہے گی



ناصرؔ تو درودو کے سجا لب پہ ترانے سرکار کی امداد ترے ساتھ رہے گی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah