Jis Ne Nabi Ki Yaad Ko Dil Main Basa Liya

جس نے نبی ﷺ کی یاد میں دل کو بسا لیا حقیقت میں اس نے اپنا مقدر جگا لیا




Get it on Google Play



دونوں جہاں کی نعمتیں حاصل ہوئیں اُسے جس نےرسول پاک ﷺ کی شفقت کو پا لیا



ذکر نبی ﷺ میں جس کی بھی گزری ہے زندگی بخشش نے رب کی اس کو گلے سے لگا لیا



گھبرا رہا تھا اپنے گناہوں سے حشر میں دامن میں مدنی آقا ﷺ نےاپنے چھپا لیا



چُھوٹا کبھی نہ چُھوٹے گا دامان مصطفیٰ ﷺ گو لاکھ بار تُو نے فلک آزما لیا



سب رنج وغم ہوں دور سکون قلب ملے جس نے مدینے والے ﷺ کی نسبت کو پالیا



کشتی پھنسی ہوئی تھی بھنور میں نکل گئی رب کے حبیب پاک ﷺ کا جب آسرا لیا



ہوتا وہی قریب ہے اللہ کے اے چراغؔ جس نے چراغ عشقِ محمد ﷺ جلا لیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah