جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ
میرے آقا جو تشریف لانے لگے حور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے ہرطرف نور کی روشنی چھا گئ مصطفیٰ کیا ملے زندگی مل گئ اے حلیمہ تیری گود میں آ گۓ دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ
چہرۃ مصطفیٰ جب دکھایا گیا چھپ گۓ تارے اور چاند شرما گیا آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگی حوا مریم بھی خوشیاں منانےلگیں دعا ہو گئ قبول اللہ ہی اللہ
شادیانے خوشی کے بجاۓ گۓ شادمانی کے نغمے سناۓ گۓ ہر طرف شور صل علیٰ ہو گیا آج پیدا حبیب خدا ہو گیا پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلاں کیا یہ خدا کے رسول اللہ ہی اللہ
ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا نور سے نور دیکھو جدانہ ہوا ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے کیا بھلا میرے آقا کاانداز ہے جس نے رخ پہ ملی وہ شفا پا گیا خاک طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ