جمالِ ذات ہے نور محمدؐ عربی ہمہ صفات ظہور محمدؐ عربی
دلکلیم ہے اس کے کلام سے روشن خوشا تجلیِ طور محمدؐ عربی
خود آگہی کا سبق معرفت محمدؐ کی شعور حق ہے شعورِ محمدؐ عربی
شہنشی کی جلالت الوہیت کا شکوہ فداۓ فقرِ غیور محمدِؐ عربی
یہ انبیا کی تجلی یہ اولیاء کا جمال فقط تسلسلِ نور محمدؐ عربی
وہی ہے لشکرِ توحید کا مزاج شناس جو دل ہے مستِ سرور محمدؐ عربی
رباب کن کی ہے آواز بازگشت رئیس مری نوا بحضور محمدؐ عربی