Jamal e Haq Se

جمالِ حق سے ہویدا ہوا جمال انؐ کا سو دن جہاں میں رتبہ ہےبے مثال انؐ کا




Get it on Google Play



ہرایک حال میں خوش حال ہے وہ دل جس میں ہمیشہ صورتِ نکہت رہے خیال انؐ کا



مکالمہ ہوا پہلا بھی لاجواب مگر وداع ہونے پہ خطبہ تھا لازوال انؐ کا



عزیز تھی اسے اپنے حبیبؐ کی مرضی خدا نے رد نہ کیا ایک بھی سوال انؐ کا



ہمیں تو ہیں وہ گنہ گار امتی خاورؔ خیال جن کی طرف تھا دم وصال انؐ کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah