جلوؤں میں محمدﷺ کے گھر جاؤں گا میں جا کر گلیوں میں مدینے کی مر جاؤں گا میں جا کر
الجھے ہوۓ اب تک جو سلجھے نہ کسی طرح وہ کام مدینے میں کر جاؤں گا میں جا کر
نہ حشر کا کھٹکا اور نہ خوفِ لحد ہو گا جب در پہ محمدﷺ کےگر جاؤں گا میں جاکر
ایمان ہےیہ میرا جب ان کا کرم ہوگا عصیاں کے سمندرسےترجاؤں گامیں جا کر
سرکار نوازیں گے سو بار مجھے عشرتؔ جب قدموں میں آقا کےگرجاؤں گامیں جاکر