Jalwa Nahi Hai Nazam Mein

جلوہ نہیں ہے نظم میں حسنِ قبول کا دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسولؐ اللہ



حق کی طلب ہے لچھ، تو محمدؐ پرست ہو ایسا وسیلہ ہے یہ خدا کے وصول کا



مطلوب ہے زمان و مکان و جہان کا محبوب ہے خدا کا، فلک کا عقول کا



جن مرد ماں کو آنکھیں دیاں ہیں خدا نے وے سرمہ کریں ہیں رہ کے تری خاک و دھول کا




Get it on Google Play



مقصود ہے علی کا ولی کا، سبھی کا تو ہے قصد سب کو تیری رضا کے حصول کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah