We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jahan Main Sab Se Uncha Hai Mere Sarkar Ka Jhanda

جہاں میں سب سے اونچا ہےمیرے سرکار کا جھنڈا کہ سب جھنڈوں میں عالی ہے میرے سرکار کا جھنڈا


فرازِ عرش پربھی اڑرہا ہےشان وشوکت سے خدا نے خود اُڑایا ہے میرے سرکار کا جھنڈا


اتر کرعرش سے جبریل نے کعبے کی رفعت پر ربیع کے دن لگایا ہے میرے سرکار کا جھنڈا



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


خبر اس بات کی اے منکرو شاید نہیں تم کو سر محشر سہارا ہےمیرے سرکار کا جھنڈا


قسم اللہ کی وہ شخص ہے سرکار کا عاشق کہ جس نےبھی سجایاہےمیرےسرکارکاجھنڈا


بچاۓگا بروزِ محشروہ امت کو گرمی سے کرم کا ایسا سایہ ہے میرےسرکار کا جھنڈا


ازل سےاس کی عظمت پرتصدق ہوں میں اے عابدؔ مجھے کچھ ایسا بھایا ہے میرے سرکار کا جھنڈا


Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah