Jahan Main Jis Qadar Shan Rasalat Ki Dahai Hai

جہاں میں جس قدر شانِ رسالت کی دہائی ہے فلک پر اس سے بر تر جمال مصطفائی ہے




Get it on Google Play



میں قرباں، آپ کی آمد ہوئی اس رات جس جا پر اسی جا پر فرشتوں نے پروں سے کی صفائی ہے



یہی وہ نور، ضو افشاں ہے اب سارے زمانے پر اسی اک نور سے عالم میں فیضِ روشنائی ہے



منور ہوگئی ہرشےانہی انوارکے صدقے نجوم و مہرو مہ نے بھی جلاانہی سے پائی ہے



خوشاجب وہ خرامِ ناز تھے عرشِ معلیٰ پر فرشتوں نے سلامی دی کہ اُن کی رونمائی ہے



عطا فاروقؔ مضطر کوبھی ہونعلین کا صدقہ کہ اس بے مایہ خاکِ پا نےنعت اُن کی بنائی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah