Jab Mere Dil Ka Dard

جب میرے دل کا درد، الم تک پہنچ گیا میں خود بخود ہی انؐ کے کرم تک پہنچ گیا



یہ بھی نصیب ہی کی تو ہے بات دوستو جو سر جھکا تو انؐ کے قدم تک پہنچ گیا



قاصر رہی زبان جو کہنے سے مدعا احوالِ دل تو دیدۃ نم تک پہنچ گیا



سمجھوں گا میں کہ مل گئی معراج مجھ کو بھی جذبہ مرا جو شاہِ امم تک پہنچ گیا



دیجے اب اذن گنبدِ خضریٰ کی دید کا عاصی یہ آپؐ کا تو حرم تک پہنچ گیا




Get it on Google Play



آۓ ہیں عزمیؔ بہر پذیرائی بھر سروش پڑھتا درود میں جو عدم تک پہنچ گیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah