Jab Liya Naam e Nabi

جب لیا نامِ نبیؐ میں نے دعا سے پہلے مری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے



کوئی آگاہ نہ تھا شانِ خدا سے پہلے جلوہ بے رنگ تھا اک جلوہ نما سے پہلے



کر نہ منزل کی طلب، رہنما سے پہلے ذکرِ محبوبؐ سنا ذکرِ خدا سے پہلے




Get it on Google Play



حشر کے دن یہ کہوں گا میں خدا سے پہلے شکلِ محبوب دکھا اپنی لقا سے پہلے



بے وضو عشق کے مذہب میں عبادت ہے حرام خوب رولیتا ہوں خواجہؐ کی ثنا سے پہلے



تیرے عرفان پہ موقوف ہے عرفانِ خدا کہ تیرا نام سنا ہم نے خدا سے پہلے



حرم آخر مجھے آقاؐ کی زیارت ہوگی ایک دن آئیں گےسرکارؐ قضا سے پہلے



حق سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمدؐ پہ درود یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے



ہم نے بھی اس درِ اقدس پہ جمائی ہے نظر جس جگہ منگتوں کو ملتا ہے صدا سے پہلے



نعت میں کیف و اثر کی ہے طلب تو مظہرؔ مانگ لے سوز درِ شاہِؐ ہدا سے پہلے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah