Jab Husn Tha Unka Jalwa Numa

جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہوگا ہر کوئی فدا ہے بن دیکھے دیدار کا عالم کیا ہوگا



جس وقت تھے خدمت میں ان کی ابوبکر و عمر عثمان و علی اس وقت رسول اکرم کے دربار کا عالم کیا ہوگا



چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی یہ شان ہے خدمت گاروں کی سردار کا عالم کیا ہوگا



معراج کی حق سے وہ عرش معلیٰ پر پہنچے رفتار کا عالم کیا ہوگا گفتار کا عالم کیا ہوگا




Get it on Google Play



اللہ غنی، سبحان اللہ کیا خوب ہے روضے کا نقشہ محراب حرم کا، جالی کا، مینار کا عالم کیا ہوگا



کہتے ہیں عرب کے ذروں پر انوار کی بارش ہوتی ہے اے نجمؔ نہ جانے طیبہ کے گلزار کا عالم کیا ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah