جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا شاید حضورﷺ ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول ﷺ کی ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کےلا
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہوگئی فاروق کےزمانے کے نقشےاٹھاکےلا
گمراہ کردیا ہے نظر کےفریب نے عثمان سے زاویے ذرہ شرم و حیاکےلا
یورپ میں مارا مارا نہ پھرۓ گداۓعلم دروازہ علی سے یہ خیرات جا کے لا
باطل سے دب رہی ہے امت رسول ﷺ کی منظر ذرا حسین سے کچھ کر بلا کے لا