Ism e Ahmed Se

اسمِ احمد سے، محمد سےعیاں ہے عظمت سب جہانوں میں ملی سب کوانہی سے برکت



نورِوحدت کاہی پرتو ہےوہ نورِ احمد پھراسی نور سےپائی ہےہراک نے کثرت



بارہ حرفوں سےہےکلمے میں بیانِ توحید بارہ حرفوں سےہی اُن کاہے بیانِ بعثت



نام اللہ کابےعیب کہ نقطہ بھی نہیں اوریہی اسمِ محمدؐ میں رکھی ہےندرت



میم اوّل سے محمدؐ کو عطا مُلک ہوا بادشاہوں کی انہیں رب نےعطا کی نعمت



اسمِ سرکار کاہر حرف ہے کیا بامعنیٰ حاء ثانی سےملےآپ کو نوری ملکوت



یوں ہوئی آپ کی ہر ایک پہ قائم حشمت نامِ سرکارکےآخر میں ہے یوں دال رکھا



آپ کی ذات بنائی ہے دلیلِ قدرت نامِ نامی میں رکھی ہیں سبھی اعلی حرکات



اک سوا کسریٰ کےجس میں ہےدلیلِ قلت میم کا پیش ہے لجپال کی عظمت کا نشاں



جس سے ظاہر ہوئی دنیا پہ نبی کی رفعت حاء کے فتحہ سے فتوحات کااک باب کھلا



یوں عطا کی ہے محمدؐ کو خدا نے سطوت میم شد سے عیاں سب پہ ہوا ہے یہ راز




Get it on Google Play



سارے ادوارہیں اُن کےجو ہیں شانِ وحدت رب ن رکھا ہےسکوں دال میں یوں اے عالمؔ آپ نے پایا سکوں پا کے خدا کی قدرت



(عالمی میلاد کانفرنس میں حضور شیخ الاسلام کی تقریر کے بنیادی نکات نعت کی صورت میں)

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah