Huzoor e Aqdas Zamane Bhar Se

حضورؐ اقدس زمانے بھر سے گۓ تھے جو تیرگی مٹا کر اسی بھیانک فضا میں پھر رک گیا ہے یہ کاروان آکر



یہ زر کے بندے ترے دفینوں پہ ناگ بن کر ڈٹے ہوۓ ہیں وہ خودکشی کر رہے ہیں مفلس حیات کا آسرا نہ پا کر



غریب اور بے نوا کے اے دستگیر اندھیر ہورہا ہے کہ فخر کرتے ہیں تیرے درسِ عمل کی یہ دھجیاں اڑا کر



مذاق اڑاتے ہیں، جو اخوت کا نام بھی آج لے رہا ہو یہ اپنی اغراض کے لیے بیچتے ہیں اسلام کو چھپا کر



جو نام لے حق کا اس کی گردن میں کفر کا طوق باندھتے ہیں جو راستی پر چلے اسے چھوڑتے ہیں مرغِ قفس بنا کر




Get it on Google Play



اسی تعدی کے روکنے کو جہاں میں بعثت ہوئی تھی تیری اسی طرح لوٹتے ہیں پھر مفلسوں کو سرمایہ دار آکر



میں کچھ ہوں تیرا ہی نام لیوا ہوں میری گردن نہ جھک سکے گی میں تیرے درسِ حیات کا ساتھ دوں گا ہر چیز کو لٹا کر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah