We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hum Pe Nazar e Karam Tajdar e Haram

ہم پہ نَظرِ کرم، تاجدارِحرم نیک بن جائیں ہم، تاجدارِحرم


دردِ عِصیاں مِٹے، عادتِ بد چُھٹے شاہِ عَرب و عَجَم، تاجدارِحرم


نفس و شیطان کا، آہ! غَلَبہ ہوا یانبی ہو کرم، تاجدارِحرم


یکساں ہوں مَدح وذَم مجھ کوکردوکرم کچھ خوشی ہو نہ غم، تاجدارِحرم


بدکلامی نہ ہو، یاوہ گوئی نہ ہو بولوں میں کم سے کم، تاجدارِحرم


رکّھوں نیچی نظر میں ، اِدھریا اُدھر کچھ نہ دیکھوں کرم، تاجدارِحرم


اشکباری کروں ، آہ و زاری کروں ہو نگاہِ کرم، تاجدارِحرم


عشقِ خَلّاق دو، حُسنِ اَخلاق دو ہو نگاہِ کرم، تاجدارِحرم


خوب مُخلِص بنوں ، میں رِیا سے بچوں ہو نگاہِ کرم، تاجدارِحرم


آفتیں جائیں ٹل،مشکِلیں بھی ہوں حل کردو ایسا کرم، تاجدارِحرم


ہوں دُرُودوسلام آقا لب پر مُدام ہرگھڑی دم بدم، تاجدارِحرم


بدخَصائل ٹلیں ، سیدھے رستے چلیں کردو آقا کرم، تاجدارِحرم


ہو گیا گر عذاب، اے رسالت مآب سہہ سکیں گے نہ ہم، تاجدارِحرم


خلد کی دو سَنَد، از طفیلِ صمد یاشفیعِ اُمَم، تاجدارِحرم


روزِ مَحشَر شہا! مجھ گنہگار کا آپ رکھنا بھرم، تاجدارِ حرم


ظاہِروباطِن ایک، آقا ہو کر دو نیک یاشفیعِ اُمَم، تاجدارِحرم


اپنا دیوانہ کر، مست ومستانہ کر شہریارِ اِرَم، تاجدارِحرم


اب مدینے بُلا، سبز گنبد دکھا چوموں خاکِ حرم، تاجدارِحرم


صبروہمّت ملے، یوں شہادت ملے میرا سر ہو قَلَم، تاجدارِحرم


کاش آئے وہ پَل، روتے روتے نِکل جائے قدموں میں دم، تاجدارِحرم


کاش! ہوتا شہا، جِسم عطارؔ کا خاکِ طیبہ میں ضَم، تاجدارِحرم



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah