Hum Ko Bulana Ya Rasool Allah

ہم کو بلانا یارسول اللہ ہم کوبلانا یا حبیب اللہ ہم کو بلانا یارسول اللہ ہم کو بلانا یاحبیب اللہ کبھی تو سبز گنبد کا اجالا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گے اقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے



ہم کو بلانا یارسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ



دھڑک اٹھےگا یہ دل یا دھڑکنا بھول جاۓ گا دل بسمل کا اس درپرتماشا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گےآقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے کبھی تو سبز گنبد کااجالا ہم بھی دیکھیں گے



ہم کو بلانا یا رسول اللہ ہم کوبلانا یاحبیب اللہ



ادب سے ہاتھ باندھےان کےروضے پرکھڑےہوں گے سنہری جالیوں کا یوں نظارا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے کبھی تو سبز گنبد کا اجالا ہم بھی دیکھیں گے




Get it on Google Play



ہم کو بلانا یا رسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ



در دولت سےلوٹایا نہیں جاتا کوئی خالی وہاں خیرات کابٹنا خدایا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے کبھی تو سبز گنبد کا اجالا ہم بھی دیکھیں گے



ہم کو بالا یا رسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ



برستی گنبد خضریٰ سے ٹکراتی ہوئی بوندیں وہاں پرشان سے بارش برسنا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گےآقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے کبھی تو سبز گنبد کا نظارا ہم بھی دیکھیں گے



ہم کو بلانا یا رسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ



گزارے رات دن اپنےاسی امید پر ہم نے کسی دن تو جمال روۓ زیبا ہن بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے کبھی توسبز گنبد کا نظارا ہم بھی دیکھیں گے



ہم کو بلانا یا رسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ



دم رخصت من بھر کے ہیں محسوس کرتے ہیں کسے ہے جاکے لوٹ آنے کا یارا ہم بھی دیکھیں گے ہمیں بلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے کبھی تو سبز گنبد کا نظارا ہم بھی دیکھیں گے



ہم کو بلانا یا رسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ ہم کو بلانا یا رسول اللہ ہم کو بلانا یا حبیب اللہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah