We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hum Gunahgaron Ko Sarkar

ہم گنہگاروں کوسرکار سنبھالے ہوں گے حشرمیں اُن کی شفاعت کے حوالےہوں گے


نورآنکھوں مین توچہروں پہ اُجالےہوں گے مصطفیٰ والوں کے انداز نرالے ہوں گے


شافعِ حشر کی رحمت انہیں دھو ڈالےگی جو ورق دفترِ اعمال کے کالے ہوں گے


نزع میں ان کے تصور سے مقدر چمکا قبرمیں اب تو اُجالے ہی اُجالے ہوں گے


جو لٹاتے ہیں محمد پہ اثاثہ اپنا اُن کی تحویل مین جنت کےقابلےہوں گے


دُکھ مٹاتا ہےفقط ایک اشارہ اُن کا اب لبوں پرنہ وہ آہیں، نہ وہ نالے ہوں گے



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah