ہو نگاہِ کرم یا محمد تیرے بن کوئی میرا نہیں ہے اب تو مجھ کو مدینے بلا لو زندگی کابھروسہ نہیں ہے
میری قسمت میں وہ دن بھی آۓسبزگنبد کےحاصل ہوں ساۓ میری اس کےسوا میرے آقا اور کوئی تمنا نہیں ہے
بزم عالم کےروشن ستارےتیرےدم سے سجے ہیں نظارے گر نہ تیرا کرم ہوا ہے آقا پھر دیا کوئی جلتا نہین ہے
لا مکاں تک ہےتیری رسائی گیت گاتی ہے تیری خدائی وہ جگہ ہی نہیں دوجہاں میں جس جگہ تیرا جلوہ نہیں ہے
بیت جائیں گےدن زندگی کے ہم بھی منگتےہیں تیری گلی کے تیرےصدقے سےکیا کیا نہ پایا تیرےدر سےملا کیا نہیں ہے