ہیری سکھیری مورےپیا گھر آۓ بھاگ لگے مورے آنگن کو
اپنے پیا کے میں بل بل جاؤں چرن لگایا نردھن کو
میں توپڑی تھی آس لگائے مہندی کجرا مانگ سجائے
اپنے پیا کی میں دیکھ سرتیا ہار گئ میں تن من کو
جس کا پی سنگ بیتے ساون اس دلہن کی رین سہاگن
جس ساون میں پیا گھر ناہیں آگ لگے اس ساون کو
اپنے پیا کو میں کِس بن بھاؤں لاج کی ماری مرتی جاؤں
تم ہی جتن کرو موری سجنی کہ بھاتی رہوں میں ساجن کو
اپنے پیا بن چین نہ کائی بن درشن کے رین دہائی
آج سکھیری تم سو نہ جانا جھانک کےرکھنا آکھین کو