Hazaar Paish Karun Tujh Ko

ہزار پیش کروں تجھ کو میں سلام ہوا کہ میرے نام بھی آیا کوئی پیغام ہوا



میں خاکِ طیبہ کو آنکھوں میں بھر کے آیا ہوں اسی لیے مرا کرتی ہے احترام ہوا



کھلاۓ جاتی ہے شاخوں پہ پھول مدحت کے جو آرہی ہے مدینے سے صبح و شام ہوا



یہ جب سے گنبدِ خضریٰ کو چھو کے آئی ہے کہیں رکوع کرے ہے کہیں قیام ہوا




Get it on Google Play



تیری تو شہرِ مقدس سے پے شناسائی پلا مجھے بھی حضوری کا ایک جام ہوا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah