حشر میں جب انکو سجدے سے اٹھایا جائے گا ہم گنہگاروں کی بگڑی کو بنایا جائے گا
کچھ تو انکی جنبشِ لب سے رہا ہوجائیں گے کچھ گنہگاروں کو کملی میں چھپایا جائے گا
حضرت حسان کی ہمسائیگی کے واسطے نعت کہنے ، سننے والوں کو بلایا جائے گا
جب سواری سیدہ زہرا کی آئی حشر میں حکم دے کر سب کی نظروں کو جھکایا جائے گا
حشر کی غایت ہیں نازش اور کیا اس کے سوا مرتبہ محبوب کا سبکو دکھایا جائے گا ۔