ہرزباں پہ چرچا ہے ان کے آستانے کا نور ہے زمانے میں آپ کےگھرانے کا
بھیک لے کے آقا سے چاند مسکراتاہے عکس دیکھو پھولوں میں ان کے مسکرانےکا
آقا نے غلاموں کو اس لئے بلایا ہے یہ بھی اک بہانہ ہے ہم کو بخشوانےکا
ان کی پیاری یادوں سے اشک اشک آنکھیں ہیں خاص یہ طریقہ ہے آپ کو بلانے کا
عکس میری آنکھوں میں دیکھ لو مدینے کا میں نے خواب دیکھا ہےان کےدر پہ جانےکا
دربدرنہیں جاتا ان سے مانگنے والا ہےگدا محمد کا بادشاہ زمانے کا
صائم اور رضا حامی ان کے سب ہیں دیوانے اجمل ایک خادم ہےان کےہر دیوانے کا