ہرنظرکانپ اٹھےگی محشر کے دن خوف سےہرکلیجہ دہل جاۓ گا اوڑھ کر کالی کملی وہ جائیں گےحشرکا سارا نقشہ بدل جاۓ گا
عالمِ نفسی نفسی میں اے ہمنوا دیکھنا ایسے میں عظمتِ مصطفیٰ مسکرا کے جو دیکھیں گے صلِ علی ہر پریشان کا دل بہل جاۓ گا
سرورِ انبیاء مونسِ بے کساں شاہِ کون و مکاں ہادیءانس و جہاں آپ کی گر نگاہِ کرم ہوگئ ہر عزاب آکے رحمت میں ڈھل جاۓ گا
میرا کیا کرسکے گی بھنور میں بلانازہے آپ پر یاحبیبِ خدا آپ کانام لیتے ہی بیڑا مراڈوبتےڈوبتےبھی سنبھل جاۓ گی
اپنی چوکھٹ پہ سرکاربلوایۓ کچھ تو بیکلؔ کے بارے میں فرمایۓ اے مسیح دوعالم چلے آیۓورنہ بیمار کا دم نکل جاۓ گا