ہر جا بج رہا ہے سرکار کا ترانہ اور سکون دے رہا ہے سرکار کا سرانہ
نوری بھی پڑھ رہے سرکار کا ترانہ جگ سارا گا رہا ہے سرکار کا ترانہ
سارے جہاں کے اندر جس وقت جا کے دیکھو ہر آن بج رہا ہے سرکار کا ترانہ
لب چومتے ہیں اُس کے آکے فرشتے نوری جو شخص پڑھ رہا ہے سرکار کا ترانہ
کعبے کا ہر مینار فلکوں کا تارا تارا ہر وقت پڑھ رہا ہے سرکار کا ترانہ
حورو غلماں سارے ثاقبؔ ہر وقت پڑھ رہے ہیں اللہ ھی پڑھ رہا ہے سرکار کا ترانہ