ہر جا پہ رحمت ہے سرکار مدینہ کی ہر جا پہ حکومت ہے سرکار مدینہ کی
اللہ نے بنایا انہیں سلطان ہے نبیوں کا کیا شان و عظمت ہے سرکار مدینہ کی
سب نوری ملائک اور ہر وقت ہے اور اللہ یارو کرتا مدحت ہے سرکار مدینہ کی
وہ رحمت پاۓ گا جنت میں جاۓ گا جس دل میں محبت ہے سرکار مدینہ کی
اس ساری دنیا میں اور قبر ومحشر میں ہراک کو ضرورت ہے سرکار مدینہ کی
وہ بندہ اے ثاقبؔ ہے پیارا اللہ کا جو کرتا مدحت ہے سرکار مدینہ کی