ہر گھڑی سرکار کا اذکار ہونا چاہیے دل میں پیارے مصطفیٰ کا پیارہونا چاہیے
جو بوصیری پر کیا تھا مدنی آقا تو کرم مجھ پہ آقا وہ کرم اک بار ہونا چاہیے
مشکلوں نے چاروں خانے میرےآقا چت کیے میرا آساں کام ہر سرکار ہونا چاہیے
جلد میری سن دعا میرے پیارے مصطفیٰ میرا بھی طیبہ میں اک گھربار ہونا چاہیے
حشر کی سب سختیاں آسان کردے گا خدا مصطفیٰ کی آل سے بس پیار ہونا چاہیے
چھوڑ کر جب دنیا کو جاؤں میں آقا قبر میں اُس وقت بس میرا بیڑا پار ہونا چاہیے
جب ہو عالم نزع کا ثاقب تمنا ہے میری سامنے آنکوں کےرب کایار ہونا چاہیے